فجر کی نماز کیلئے اٹھانے پر تکرار، بھائی نے بہن کو قتل کردیا

فجر کی نماز کیلئے اٹھانے پر تکرار، بھائی نے بہن کو قتل کردیا
کیپشن: فجر کی نماز کیلئے اٹھانے پر تکرار، بھائی نے بہن کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں فجر کی نما ز کے معاملے پر ہونے والی تکرار میں بھا ئی نے بہن کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تافغان مہاجر میوہ گل نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانےگیا جس پر دونوں میں بحث وتکرار شروع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: رؤف حسن کے بھارت کیساتھ روابط کے چشم کشاء ثبوت سامنے آگئے

یہ بھی پڑھیں: ’’میں فیض حمید کی گرفتاری سے خوفزدہ نہیں، اگر ہوتا تو ۔۔‘‘ عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

متاثرہ لڑکی کے والد نے مزید بتایا کہ حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

  پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والی پستول برآمد کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News