ویب ڈیسک: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے امریکا، روس، سعودی عرب، جاپان اور جرمنی سمیت 7 ممالک سے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے قریبی سفیروں کو واپس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعیات اپنے سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔
عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدینی، برلسن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیر السلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلالیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں حلف اٹھایا تھا۔ صدر محمد شہاب الدین نے 15 رکنی عبوری کابینہ سے حلف لیا اور بنگلہ دیش میں 17 سال بعد عبوری حکومت بنی۔
بڑے پیمانے پرعوامی احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کے بطور وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ بنے ہیں۔
بنگلا دیش کے اٹارنی جنرل امین الدین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ وہ اکتوبر 2020 سے اس عہدے پر تھے۔