ویب ڈیسک: چند منٹوں میں ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ سامنے آگیا ، اس کے لیے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈی میٹیریلائزڈ آئی ڈی کارڈ (Dematerialized ID Card) کا نظام متعارف کرادیا ہے، جس کے ذریعے شہری اب اپنا قومی شناختی کارڈ (CNIC) ڈیجیٹل شکل میں حاصل کرسکیں گے۔
نادرا کی ’’ پاک آئی ڈی‘‘(Pak ID) موبائل ایپ کے ذریعے چند منٹوں میں محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کیا جاسکتا ہے، اس کے لیے کسی دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ قومی شناختی کارڈ کا ڈیجیٹل ورژن ہے جو محفوظ طریقے سے " پاک آئی ڈی” ایپ میں رکھا جاتا ہے۔ یہ بالکل فزیکل کارڈ کی طرح کام کرتا ہے اور اسے بینکنگ، سم رجسٹریشن اور سرکاری امور سمیت مختلف خدمات کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ
گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور سے ’’Pak ID‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کریں اور او ٹی پی سے تصدیق کریں۔لاگ ان کر کے ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کے لیے درخواست دیں۔
ضروری دستاویزات اور تصویر اپ لوڈ کریں (اگر درکار ہو)۔فوری طور پر اپنا محفوظ ڈیجیٹل شناختی کارڈ حاصل کریں۔
ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ کے فوائد
فوری رسائی: فزیکل کارڈ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ نادرا کی جانب سے اینکرپٹڈ اور ویری فائیڈ۔سہولت: ہر وقت اور ہر جگہ موبائل سے دستیاب۔پلاسٹک کارڈ پر انحصار کم ہوگا۔