ویب ڈیسک:پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ پر بیان، مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی اسکواڈ پر تبصرہ کیا۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ ہم نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ایک انتہائی شاندار اور اسکواڈ تشکیل دیا ہے، یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ کچھ نئے کھلاڑی سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی جگہ بنا رہے ہیں۔
سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے تجربے اور نئے لڑکوں کا یہ اچھا امتزاج ہے،ہمارے اسکواڈ میں یواے ای کنڈیشنز کے حساب سے 5 پیسرز اور دو مسٹری اسپنرز شامل ہیں۔
مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر اچھی بیٹنگ، نمایاں بہتری والی فیلڈنگ اور باؤلنگ اٹیک کے ساتھ یہ ایک بہترین اور متوازن اسکواڈ ہے۔
مائیک ہیسن نے ایکس پر جاری پیغام کے آخر میں " پاکستان زندہ باد" لکھا۔