ویب ڈیسک:بھارتی صحافی وکرانت گپتا بابراعظم کو ایشیا کپ سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر برہم ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی کرکٹ میں ایسے کونسے تیر چلانے والے کھلاڑی ہیں کہ آپ نے کہ آپ نے بابر اعظم کو ڈراپ کردیا ۔
بھارتی سپورٹس صحافی نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو آرام دے رہےہیں، پاکستان کے پورے کرکٹ سسٹم نے بابر اعظم کو ہرادیا ہے۔
بابر کی ہار نہ صرف خودسے بلکہ پاکستانی کرکٹ سسٹم سےبھی ہوئی ہے، اسس سسٹم میں ایسا کوئی نہیں تھا جوکہتا کہ بابر کو جتنااعتماد چاہیے ہم انہیں دیتے ہیں، جاؤ جا کر رنز بناؤ۔