(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ سمیت ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونا 2ہزار روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے پرآ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں 20 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا 4395 ڈالر پرپہنچ گیا۔
80 روپے اضافے کے بعد ایک تولہ چاندی کی قیمت 7029 روپے ہو گئی۔10 گرام چاندی 69 روپے بڑھ کر 6026 روہے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی 65.50 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کی۔