حکومت کا آئندہ برس جنوری کے آخرمیں پنجاب بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ 

حکومت کا آئندہ برس جنوری کے آخرمیں پنجاب بھر میں بسنت منانے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) پنجاب حکومت  کی جانب سے  آئندہ برس پنجاب بھر میں میں بست کا تہوار منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتہ میں   بسنت منائی جائے گی،رواں برس اکتوبر سے پتنگوں اور ڈور کی تیاری و پروڈکشن کا آغاز کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مخصوص مقامات پر پتنگ سازی کی اجازت دینے کے لیے انتظامی پلان تیار کیا گیاہے، پتنگوں اور ڈور کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لیے خصوصی لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے تہوار کے انعقاد کے لیے پنجاب حکومت باقاعدہ قانون سازی بھی کرے گی،پتنگ بازی کے حوالے سے حفاظتی اقدامات اور قواعد و ضوابط قانون کا حصہ ہوں گے،بسمت تہوار کے لیے نامزد مقامات اور قواعد و ضوابط کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Watch Live Public News