(ویب ڈیسک ) بسنت کے نوٹیفکیشن سے متعلق محکمہ داخلہ کا وضاحتی بیان آگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت 2027 کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے گردش کرنے والا یہ نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بسنت 2027 کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے گردش کرنے والا یہ نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور محکمہ داخلہ سے… pic.twitter.com/Pe9oeIa3Kq
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) August 17, 2026
بیان کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں، محکمہ داخلہ سے متعلقہ مستند معلومات کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کریں۔