(ویب ڈیسک ) ہنجروال کے علاقے میں 8سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، حکیم اللہ نامی ایک 8 سالہ بچہ جو باہر گلی میں کھیل رہا تھا ۔ اس دوران کھلے مین ہول میں گر گیا ۔اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ہے دم توڑ گیا۔