احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کیلئے8 فیصد کمیشن کی منظوری

احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کیلئے8 فیصد کمیشن کی منظوری
لاہور ( پبلک نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کیلئے8 فیصد کمیشن کی منظوری دے دی۔ احساس راشن میں شامل کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی کی رقم کے ساتھ 8 فیصد کمیشن بھی دیا جائے گا۔ ڈاکٹر ثانیہ کا کہنا تھا کہنا تھا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد پروگرام میں خدمات فراہم کرنے پرکریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے۔ پروگرام پر عملدرآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔ کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون و دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی دئیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے۔ ملک میں چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان پروگرام میں رجسٹر ہوسکتے ہیں۔ شمولیت کے لئے کریانہ مالکان کیلئے اپنا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے بینک اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔