وزیراعظم ہرجانہ کیس:لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

وزیراعظم ہرجانہ کیس:لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا
کیپشن: وزیراعظم ہرجانہ کیس:لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف  کے ہرجانے  کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قراردیدی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا تھا کہ 10ارب ہرجانے کے کیس میں شہبازشریف  کو طلب نہیں کیا گیا اور ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،ٹرائل کورٹ نےہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت گواہی دینے کی اجازت دی،گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہو کر گواہی دیں،عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردے۔

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Watch Live Public News