ویب ڈیسک: بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمت میں کمی کے حوالے سے درخواست پر سماعت 31 دسمبر کو کرے گا۔ سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پانی سے 39.16 فیصد، مقامی کوئلے سے 9.34 فیصد بجلی پیداوار رہی۔ درآمدی کوئلے سے 5.06 فیصد، گیس سے 8.44 فیصد بجلی پیداوار رہی۔ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 8.64فیصد بجلی پیداوار رہی۔ ایک ماہ میں جوہری ایندھن سے 25.23 فیصد بجلی کی پیداوار رہی۔
نیپرا سماعت کے بعد بجلی قیمت میں کمی بارے حتمی فیصلہ کرے گا۔