نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد

نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد
کیپشن: نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں میں 16دسمبرکے حوالے سے اہم سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع:   True Perspective; Debunking the Myths of creation of Bangladesh تھا ۔

تقریب سے سابق سینٹر جاوید جبار، عبداللہ گل اورسابق سفیر افراسیاب مہدی نے خطاب کیا۔ شرکاء کو بنگلہ دیش کی تخلیق سے متعلق حقائق پر مبنی مفصل ڈاکومینٹری دکھائی گئی۔ مقررین نے1971 کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کو ٹھوس حقائق کی بنیاد پر گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا۔ سینیٹر جاوید جبار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  بھارت نے ہمیشہ پاکستان کمزور کرنے کی سازش کی ہے۔

سابق سفیر افراسیاب مہدی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تبدیلی دو قومی نظریہ کی عکاس ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش دو ہمسایہ بردار اسلامی ممالک ہیں۔

عبداللہ گل نے کہا کہ دوقومی نظریہ کو خلیج بنگال میں ڈبونے والوں کو عبرتناک شکست ہو چکی ہے۔  مکتی باہنی کے پیچھے بھارت کا مکروہ ہاتھ تھا۔ بھارت کی دہشتگردانہ پالیسیز پوری دنیا پر عیاں ہو چکی ہیں۔ مقررین نے تقریب میں موجود شرکاء کے سوالات کے تسلی بخش اور مفصل جوابات دیے۔

Watch Live Public News