ویب ڈیسک: پاکستان اور ایران کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں ایک اہم سنگِ میل عبور۔ پاکستان میں تیز رفتار ترقی، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کا کلیدی کردار ہے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ کے درمیان اہم ملاقات۔ پاک۔ ایران دو طرفہ تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کا خطیر ہدف مقرر۔ پاکستان اور ایران کا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافہ پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات میں نجی شعبے کے کردار کے فروغ اور اقتصادی وصنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ قزوین چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور اراکین کی کراچی میں تجارتی و صنعتی نمائش میں خصوصی شرکت کی۔ نمائش کے دوران زراعت، کیمیائی صنعت، ایل این جی اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پاک ایران تجارتی تعلقات کے استحکام سے علاقائی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ ممکن ہوسکےگا۔ دو طرفہ تجارتی تعاون معاشی استحکام، روزگار میں اضافہ اور خوشحالی کی امیدہوگا۔ ایس آئی ایف سی کی دُوراندیش حکمت عملی پاکستان کے بین الاقوامی اور اقتصادی روابط میں خوش آئند بہتری کا سبب بن رہی ہے۔