ڈگری کیس: جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ڈگری کیس: جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ڈگری کیس: جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ کی کارروائی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے اپنے خلاف ڈگری تنازع کے کیس میں ہائیکورٹ کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے اس کارروائی کو چیلنج کرنے کے لیے 3 سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم تشکیل دی ہے۔ اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں اس کیس کی نمائندگی کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کی جائے گی، اور اس کے ساتھ ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی جسٹس طارق جہانگیری کی طرف سے درخواستیں دائر ہوں گی۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس طارق جہانگیری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی موجودگی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

Watch Live Public News