ویب ڈیسک: پاکستان کے عظیم بیٹر جاوید میانداد دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے۔ نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جاوید میانداد کو کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں اینجیوگرافی کی۔
ڈاکٹرز نے رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد جاوید میانداد کو صحت مند قرار دیا اور انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی۔
جاوید میانداد نے اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں انہیں بہترین علاج فراہم کیا گیا۔
گھر روانہ ہونے سے قبل جاوید میانداد نے کہا، "میں اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اللہ کا شکر ہے اور قوم کی دعاؤں سے صحت میں مزید بہتری آئے گی۔"