ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 27 جنوری 2026 تک بند رہے گی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے تمام مسافر طیاروں، فوجی طیاروں اور پرائیویٹ جیٹس کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔