پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ
کیپشن: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق، اس اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپےکا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونے کی قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اب فی اونس سونا 4312 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News