ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ ٹیکنیکل،زراعت  شامل کرنے کی تجویز

ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ ٹیکنیکل،زراعت  شامل کرنے کی تجویز

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ ٹیکنیکل اور زراعت  شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپس سے متعلق آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے ۔اس اجلاس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا۔اس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے مساوات پر مشاورت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی جبکہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبا کے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلے سے متعلق بھی غور ہوگا۔

علاوہ ازیں تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Watch Live Public News