(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ تلک ورما دو درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نے دو درجے بہتری حاصل کرتے ہوئے نویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔
جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس سات درجے تنزلی کے بعد پندرھویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ ایڈن مارکرم آٹھ درجے بہتری کے بعد انتیسویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد اکتیسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ چار درجے بہتری کے بعد سولہویں نمبر پر آ گئے، جبکہ جنوبی افریقہ کے مارکو ینسن نے چودہ درجے ترقی کے بعد پچیسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب بدستور پہلی پوزیشن پر فائز ہیں، جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر قائم ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے نے چار درجے بہتری کے بعد سولہویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔