بلوچستان : ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

بلوچستان : ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ

(ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی  شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفتروں اور  گھروں سے نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Watch Live Public News