ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا معرکہ حق میں ملنے والا سبق مودی کبھی نہیں بھولے گا، ہم نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا،عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا۔
یونیورسٹی آف ہری پور میں پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ بھارت معرکہ حق میں شکست کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گا، ہم نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا، معرکہ حق میں شکست بھارت کبھی فراموش نہیں کر سکے گا،قوم کی دعاؤں کی بدولت پاکستان کو فتح نصیب ہوئیْ، تاریخ میں لکھا جائے گا کہ بنیان مرصوص کیسے لڑی اور جیتی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کا سفر تمام صوبوں پر منحصر ہے،لاکھوں لیپ ٹاپ اب تک تقسیم کیے جا چکے ہیں،چاروں صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان عظیم بنے گا،پاکستان کی ترقی اتحاد سے ممکن ہے،ماضی کےفیصلوں سے سیکھ کر مستقبل کی تیاری کرنی ہے،ترقی جادو ٹونے سے حاصل نہیں ہوگی،پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا،اب معیشت میں گروتھ لےکرآنی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا،ہمیں اب چیلنج تسلیم کرنے کی ضرورت ہے،ملکی معیشت تیزی سے مستحکم ہورہی ہے،اے آئی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو بیرون ملک بھیجیں گے،بچوں کو تعلیم دینا ہمارا فرض اول ہے۔
لیپ ٹاپ ملنے پر شہدا کے بچوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا۔