حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

حلیم عادل شیخ نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پی ٹی آئی سندھ میں تنظیمی اختلافات سامنے آگئے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نائب صدر کےعہدے سے مستعفی ہو گئے.

پی ٹی آئی سندھ میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے. اہم عہدیدارمستعفی ہو گئے. علی زیدی وصوبائی صدربنانے پرکئی رہنماناراض تھے اب نامزدگیوں پربھی اختلافات سامنے آ‌گیا ہے. گورنرسندھ کے مشیرعلی جونیجونے عہدے سے استعفیٰ دیدیا.

آج ہی علی زیدی کی طرف سے علی جونیجوکوصوبائی نائب صدر نامزدکیاتھا۔ علی جونیجو کا کہنا تھا کہ میرے اوپرپہلے ہی کام کادبائوہے کارکن بن کرکام کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مصروفیات کی وجہ سے پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید استعفے آنے کے بھی امکانات ہیں ، علی زیدی مخالف دھڑا متحرک ،نامزد عہدہ داران سے رابطے جاری۔

Watch Live Public News