ملک بھر میں نمونیہ کا راج برقرار،مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ملک بھر میں نمونیہ کا راج برقرار،مزید 3 بچے دم توڑ گئے
کیپشن: ملک بھر میں نمونیہ کا راج برقرار،مزید 3 بچے دم توڑ گئے

ویب ڈیسک: بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا انفیکشن سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ایس بہاول وکٹوریہ اسپتال ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور بچہ وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News