ویب ڈیسک: ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری ، لاہور میں ڈینگی بخار کے 38 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال زون سے ڈینگی بخار کے 15 نئے مریض ، سمن آباد زون سے ڈینگی بخار کے 5 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
نشتر اور راوی زون سے ڈینگی بخار کے 4 ، 4 مریضوں کی تصدیق ہوئی، کینٹ اور گلبرگ زون سے ڈینگی بخار کے 3 , 3 مریض رپورٹ ہوئے۔
داتا گنج بخش زون سے 2 عزیز بھٹی اور شالامار زون سے ڈینگی کا ایک ایک مریض رپورٹ ہوا۔