راجکوٹ ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کے خلاف محمدسراج کاجلوہ

indian team in rajkot
کیپشن: indian team in rajkot
سورس: google

 ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹ ٹیم  کی   راجکوٹ ٹیسٹ میچ میں زبردست واپسی ۔ محمد سراج کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے انگلینڈ کی ٹیم نہ ٹک سکی 6 وکٹیں دیکھتے ہی دیکھتے گر گئیں۔

   بھارتی ٹیم نے میچ کے پہلے دن ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ خراب آغاز کے بعد کپتان روہت شرما اور آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ کی سنچری اننگز کی بدولت ٹیم نے پہلی اننگز میں 445 رنز بنائے۔

 میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز کھیلنے آئی انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے تاہم تیسرے روز ہی دوسرے سیشن میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 319 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 126 رنز کی اہم برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کے خلاف کھیلی جا رہی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں  بھارت نے زبردست واپسی کی ہے۔ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 207 رنز سے آگے آئی اورربردست بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے پوری انگلینڈ ٹیم کی اننگز 319 رنز پر سمیٹ دی۔ بلے باز دوسرے دن کے سکور میں صرف 112 رنز کا اضافہ کر سکے۔ کلدیپ یادو نے وکٹیں لینا شروع کیں اور اس کے بعد محمد سراج نے جسپریت بمراہ کے ساتھ مل کر گیند پر تباہی مچادی۔

انگلینڈ کی ٹیم 299 رنز کے اسکور پر 5 وکٹیں گنوا چکی تھی۔ اس اسکور پر ٹیم کی چھٹی وکٹ کپتان بین اسٹوکس کی صورت میں گری۔ اس کے بعد محمد سراج نے بین فاکس کو اسی سکور پر واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ اس طرح انگلینڈ نے 299 رنز پر دو وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد 314 رنز کے اسکور پر ریحان احمد کو سراج نے دھیمی گیند پر چکمہ دے کر بولڈ کردیا۔ اس اسکور پر ٹام ہارٹلے کو رویندرا جدیجا کی گیند پر دھرو جورل نے اسٹمپ کیا۔