عمران خان کی قتل کیس میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمنظور

 عمران خان کی قتل کیس میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمنظور
کیپشن: عمران خان کی قتل کیس میں پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئےمنظور

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے شہری عمران خان کی قتل کیس میں پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیل منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔مجرم عمران خان کو میانوالی میں محمد اقبال کے قتل کے الزام میں ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، جسے لاہور ہائی کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی،عمران خان کےوکیل شک میں مبتلا 

میانوالی کے رہائشی عمران خان نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت عظمیٰ نے اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی ہے۔

Watch Live Public News