سیہون انڈس ہائی وے پر  مسافر کوچ الٹ گئی،4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سیہون انڈس ہائی وے پر  مسافر کوچ الٹ گئی،4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

(ویب ڈیسک ) پولیس کے مطابق   مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔

سیہون انڈس ہائی وے روڈ پر کھاسائی کے مقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق  جبکہ  19 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  جاں بحق  افراد میں علی نواز ، بسمہ،  ثنا،اور انور علی  شامل ہیں  جبکہ زخمیوں میں وحید علی، عتیق ، ساجدہ، عادل، اسلام، عبدالرزاق، ارشاہ شاہ، علی حیدر، بہادر چانڈیو سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق  زخمیوں کو مانجھند ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  حادثہ سنگل روڈ ہونے پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔   مسافر کوچ لاڑکانہ سے کراچی جارہی تھی۔ 

Watch Live Public News