(ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔سرجانی، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد و ملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے بادلوں کا سلسلہ کراچی داخل ہورہا، شہر میں آئندہ ایک گھنٹے کے دوران ہلکی بارش کا امکان ہے۔