محسن نقوی کی سری لنکن صدرسے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزامسائل ختم

محسن نقوی کی سری لنکن صدرسے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزامسائل ختم
کیپشن: محسن نقوی کی سری لنکن صدرسے ملاقات،پاکستانی شہریوں کے ویزامسائل ختم

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کولمبو میں انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سری لنکن صدر نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ بھارت کے ساتھ میچ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مثبت کردار ادا کیا۔

محسن نقوی نے اس موقع پر پاکستانی شہریوں کو ویزا کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر صدر ڈسانائیکے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام پابندیوں والی فہرستوں سے خارج کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سری لنکا کی وزیرِ اعظم کو جلد ہی پاکستان کے دورے پر بھیجا جائے گا اور پاکستان کے خیرسگالی کے جذبے کو سراہا۔

سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ چیئرمین پی سی بی نے بھی پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو فروغ دینے میں صدر کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو دورۂ پاکستان کے لیے دعوت نامہ بھی پہنچایا گیا۔

محسن نقوی نے ورلڈ کپ کے دوران شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Watch Live Public News