ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولیات کی تفصیلات پہلی مرتبہ منظر عام پر آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مندرجات نے تہلکہ مچا دیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمپاؤنڈ سات سیل پر مشتمل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے سیل کے سامنے 57 فٹ لمبا 14 فٹ چوڑا راہدری ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے کمپاؤنڈ سے ملحق 35/37 کا لان بھی ہے ۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی لان میں بیٹھ کر کتابیں ، اخبارات پڑھتے ہیں اور دھوپ سیکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے سات سیل پر مشتمل کمپاؤنڈ میں 30 سے35 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ورزش کے لیے سائیکلنگ مشین اور دیگر جم کا سامان فراہم کیا گیا ہے ۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں کھجور ، اخروٹ ، شہد، کافی ، دلیہ ، لسی ، گرم دودھ ، چیا سیڈز کھاتے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی ناشتے میں مسمی اور انار کا جوس بھی پیتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو دوپہر کے کھانے میں دیسی مرغی ، مٹن ، سلاد ، اچار مکس ، آلو چپس ، انڈہ فرائی، مکس دال فراہم کی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی شام کو بادام ، کشمش ، ناریل پاؤڈر ، دودھ ، کھجور ،کیلا ، سیب کا شیک پیتے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو صبح سے لے کر شام تک قدرتی روشنی اور تازہ ہوا کی رسائی دی جاتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں محفوظ ماحول میں رکھا گیا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو بہتر کلاس مہیا کی گئی ہے ۔