ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 7716 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 90 ڈالر سستا ہو کر 4920 ڈالر ہو گیا ہے۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپے کی کمی سے 8 ہزار 14 روپے ہو گئی ہے۔