اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کیلئے بھی ایم ٹیگ لازمی قرار

اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کیلئے بھی ایم ٹیگ لازمی قرار
کیپشن: اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں کیلئے بھی ایم ٹیگ لازمی قرار

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر  عرفان نواز میمن نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اب موٹر سائیکلوں پر بھی ایم ٹیگ لازمی ہوگا۔

 ڈپٹی کمشنر   کے بیان کے مطابق گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل کامیابی سے جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا آغاز 20 فروری کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل مالکان شہر بھر میں قائم 13 مخصوص مراکز سے اپنی رجسٹریشن دستاویزات اور قومی شناختی کارڈ پیش کر کے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ ہر قسم کی موٹر سائیکلوں پر لاگو ہوگا، جن میں عام بائیکس، بائیکیا سروس، ہیوی بائیکس اور دیگر تمام کیٹیگریز شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ بائیکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد سیکیورٹی کو بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، اور عوام سے ایم ٹیگ مہم میں مکمل تعاون کی اپیل کی۔

Watch Live Public News