(ویب ڈیسک ) اب پیمنٹ کیش نہیں ۔۔۔ ڈیجیٹل ہوگی۔ پنجاب حکومت نے واضح حکم جاری کردیا۔
پنجاب حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کاروباری لین دین کیور آر کوڈ اور راست کے زریعہ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے تمام کاروباری ،تاجر اور پرچون پر کیو آر کوڈ آویزاں کیا جائے،کاروباری حضرات ، اور لیٹ پر رقوم کی ادائیگی کے لیے کیور آر کوڈ واضح نظر آنا چاہیے۔
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر ڈپٹی کمشنرز کو ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔
مراسلے کے مطابق ڈیجیٹل پیمنٹ کی ذریعہ کیش لیس سسٹم نافذ العمل ہوگا،کیش لیس سسٹم سے عوام کی سہولت، شفافیت اور اکاؤنٹبلیٹی میں معاون ثابت ہوگی۔
صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر فوری ادائیگی اور لین دین ہوتا ہے فوری طور پر ڈیجیٹل پیمنٹ نافذ کی جایے،پیٹرول پمپ پر نہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعہ بھی ادائیگی کو یقینی بنایا جایے۔
پیٹرول پمپس کی لائیسنس کا اجراء ان لائن بکنگ سے مشروط کردیا گیا ہے۔