ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ سری لنکا اور زمبابوے سے عبرتناک شکست کھانے کے بعد کینگروز سپر ایٹ مرحلے میں رسائی سے محروم ہوگئے۔
2021 کی عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی کا انحصار زمبابوے کی باقی میچز میں شکست پر تھا، تاہم پالیکیلےمیں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
اس نتیجے کے بعد زمبابوے نے مجموعی طور پر 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دوسری جانب آسٹریلیا اور آئرلینڈ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا کے اس وقت صرف 2 پوائنٹس ہیں اور ایک میچ باقی ہے۔ حتیٰ کہ وہ اپنا آخری میچ جیت بھی جائے تو زیادہ سے زیادہ 4 پوائنٹس تک پہنچ سکے گا، جو سپر ایٹ میں جگہ بنانے کے لیے ناکافی ہوں گے۔