(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ہاکی معاملات میں بد انتظامی کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کردی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بد انتظامی میں ملوث افراد کو فوری طور پر کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ہاکی فیڈریشن نے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔
فنڈز کے اجرا کے باوجود کھلاڑیوں کو ہوٹلز کی بجائے ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ۔ریسٹ ہاؤس قیام پر کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔