(ویب ڈیسک )سکیورٹی بندش کے باعث نمائش کنندگان اپنے بوتھس تک رسائی سے محروم ہوگئے۔
وزیرِ اعظم کے دورے سے قبل کئی گھنٹوں تک داخلی راستے بند،فضائی آلودگی اور ٹریفک جام نے شرکا کو شدید مشکلات میں ڈال دیا۔
بجلی کی بندش اور ناقص وینٹیلیشن پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔اسٹارٹ اپ بانیوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔پانی کی قلت اور ہجوم پر قابو نہ پانے کی شکایات سامنے آگئیں۔
عالمی ٹیک ماہرین کی موجودگی کے باوجود بدانتظامی نمایاں،سکیورٹی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں جس پر شرکا ناراض ہوگئے۔
آلودہ فضا میں کانفرنس کے انعقاد کے باعث صحت سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔اس کے علاوہ چوری کے واقعات کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جس پر منتظمین وضاحت دینے میں ناکام رہے۔
دہلی میں اے آئی ہفتہ تنازعات کی لپیٹ میں آگیا۔بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انڈیا اے آئی سمٹ کا پہلا دن شدید تنقید اور مایوسی کے نام رہا۔