(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ابرار احمد اور شاہین آفریدی کو نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں پاکستان اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف کھیلے گا۔ٹیم مینجمنٹ نے نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون پر مشاورت مکمل کر لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نمیبیا کے خلاف سینیئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر اتفاق نہ ہو سکا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بابراعظم اور شاداب خان کو ایک اور موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ابرار احمد اور شاہین آفریدی کو نمیبیا کے خلاف پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خواجہ نافع کو موقع دیے جانے پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ بھارت کے خلاف سینیئر پلیئرز کو بری کارکردگی کے باوجود بینچ پر بٹھانے سے گریزاں ہے۔
خیال رہے کہ نمیبیا کے خلاف کل پاکستان ٹیم نے گروپ اسٹیج کا آخری میچ کھیلنا ہے۔