سیاسی جماعتوں کو مالی کرپشن کا شکار قیادت بدلنے کی ضرورت ہے: فواد چودھری

سیاسی جماعتوں کو مالی کرپشن کا شکار قیادت بدلنے کی ضرورت ہے: فواد چودھری
اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے، ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیش رفت ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت بدلنے کی ضرورت ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1482946238819483648?s=20 فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم انتخابی اصلاحات، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں جو اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر گفتگو کرنا نہیں چاہتی۔

Watch Live Public News