یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا میں پاکستانی طالب علم محمد عاصم صدیق آئی ایس ایس کے صدر منتخب

یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا میں پاکستانی طالب علم محمد عاصم صدیق آئی ایس ایس کے صدر منتخب
کوالا لمپور: یونیورسٹی ٹیکنالوجی ملائیشیا میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علم محمد عاصم صدیق کو انٹرنیشنل سٹوڈنٹس سوسائٹی (آئی ایس ایس) کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ عاصم یو ٹی ایم ملائیشیا میں کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ہے. انہوں نے آئی ایس ایس صدر کا انتخاب لڑا ہے جو 90 سے زیادہ ممالک کے طلباء کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے 189 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مدمقابل نائیجیریا سے عبداللہ اولی والا الفا نے 166 ووٹ حاصل کیے۔ دیگر عہدیداروں میں مالدیپ کے ایمن احمد شریف نائب صدر، الجزائر کی عمائمہ ماروا بوگویرا نائب صدر برائے امور خواتین، سوڈان کے انس احمد عبدالباغی کو اعزازی سیکرٹری اور صومالیہ کے عبدالرحمن محمد نور کو اعزازی خزانچی منتخب کیا گیا۔ محمد عاصم صدیق کو اس سے قبل بھی سیشن 2022/2023 کے لیے صدر انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس سوسائٹی-پاکستان (ISS-Pak) منتخب کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔