190ملین پاؤنڈریفرنس میں گرفتار بشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

190ملین پاؤنڈریفرنس میں گرفتار بشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا
کیپشن: 190ملین پاؤنڈریفرنس میں گرفتار بشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا

ویب ڈیسک: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ بشریٰ بی بی کو جیل بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔ وکیل فیصل چوہدری نے بشریٰ بی بی کا سامان پہنچانے کی تصدیق کر دی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں رکھا جائے گا ۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا جا رہا ہے ۔

بشریٰ بی بی جیل بیرک میں منتقل:

احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی کو سزا سنائے جانے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔بشری بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا۔خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشری بی بی کا مکمل طبعی معائنہ کیا گیا۔طبی معائنے کے بعد بشری بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں۔جیل میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے بشری بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔بشری بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سامان میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیاء، بیڈ شیٹس، تکیے و دیگر چیزیں شامل تھیں۔بشری بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل جیل حکام کی جانب سے مکمل طور پر چیک کیا گیا۔بشری بی بی کے سامان میں ان کی میڈیسن بھی شامل تھیں ۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ  ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال اور بشری بی بی کو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

Watch Live Public News