بھارت: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ سال 186فیصد اضافے کا اعلان

بھارت: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ سال 186فیصد اضافے کا اعلان
کیپشن: بھارت: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ سال 186فیصد اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارت کی حکومت نے 8واں پے کمیشن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ۔ جس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 2026 سے 186 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کی وفاقی  کابینہ کے اجلاس میں پے کمیشن کے منٹس کی منظوری دی گئی جس کے بعد   وفاقی  وزیر اشونی ویشنو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ  بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی نے  سرکاری ملازمین کے لیے 8ویں سنٹرل پے کمیشن کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔   کمیشن کے چیئرمین اور 2 ارکان کے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 یادرہے بھارت کے سرکاری   ملازمین کو فی الحال 2016 میں تشکیل شدہ  ساتویں سنٹرل پے کمیشن  کی سفارشات کے مطابق تنخواہ  دی جارہی  ہے۔ 8ویں پے کمیشن کی سفارشات 10 سال بعد  2026  سے نافذ العمل ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق اب کم از کم   تنخواہ 34560 روپے(پاکستانی ایک لاکھ 11 ہزار روپے) ہو  گی، جبکہ پنشن  میں 17280 پلس ڈی آر ملنے کی امید ہے۔ فی الوقت سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18000 ہے، اس لحاظ سے کم از کم تنخواہ میں 186 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔پروموشن ہونے اور تنخواہ بڑھنے کی صورت میں پنشن میں بھی اضافہ ہونا یقینی ہے۔

Watch Live Public News