تاریخ کا پہلا وزیراعظم جو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا: مریم نواز

تاریخ کا پہلا وزیراعظم جو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا: مریم نواز

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا جب انتشار ختم ہوتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے، نوازشریف کو اقامہ پر نکالا گیا،مجھے والد کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا دی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں چور ثابت کرنے کے لیے سارے طاقتور مل گئے،آج ان پر چوری ثابت ہوئی بلکہ تاریخ کا پہلا وزیراعظم ہے جو رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔ 
لوگوں کو کہتے تھے یہ جہاں جائیں ان پر چور چور کی آوازیں لگائی جائیں،کہتے تھے انہیں گریبان سے پکڑ کر وزیراعظم ہاؤس سے نکالیں گے،سب نے دیکھا وزیراعظم کی بیوی نے ہیرے کی انگوٹھی لی،جب دامن صاف ہو تو انسان عدالت میں کھڑا ہونے سے نہیں ڈرتا۔

Watch Live Public News