ویب ڈیسک: فورڈ کی اسپیشل ’’ اسپرٹ آف امریکا’’ کار جسے لینے کیلئے درخواست دینا پڑے گی، فورڈ نے ڈیٹرائٹ آٹو شو میں مستانگ کے ایک خصوصی ماڈل کی نقاب کشائی کی ہے جسے ' سپرٹ آف امریکا' کا نام دیا گیا ہے،اس سپورٹس کار کو محدود پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔
فورڈ کو اپنی سپورٹس کار کے نئے ماڈل کی تحریک امریکی ریسنگ ڈرائیور کریگ بریڈلو سے ملی ہے،بریڈ لو دنیا کے پہلے ڈرائیور تھے جنھوں نے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 970 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انھوں نے یہ ریکارڈ 1960 کی دہائی میں سپرٹ آف امریکہ نامی جیٹ انجن سے چلنے والی کار میں حاصل کیا تھا۔
کار کا وی ایٹ انجن 815 ہارس پاور پیدا کرتا ہے اور اس کی رفتار 325 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

فورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سپرٹ آف امریکہ کے 300 سے 700 یونٹس تیار کرے گی۔ اس گاڑی کو گریک بریڈ لو کے سوٹ کی طرح ہی پینٹ کیا گیا ہے اور اس کا انٹیرئیر مستانگ جی ٹی ڈی سے مختلف ہو گا۔

اس کار کو خریدنے میں دلچپسی رکھنے والے افراد اسے خریدنے کے لیے خود کو فورڈ کمپنی کے پاس رجسٹر کروانا ہوگا، فورڈ کی طرف سے ان کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا، اور ایک بار ان کی درخواست منظور ہونے کے بعد کار انھیں فروخت کر دی جائے گی۔ کار کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن یہ یقینی طور پر تین لاکھ 24 ہزار ڈالرز والی مستانگ جی ٹی ڈی سے زیادہ مہنگی ہو گی۔

فورڈ نے امریکن سپرٹ کو مستانگ جی ٹی ڈی کے ماڈل پر بنایا ہے جو کمپنی کا سب سے طاقتور ماڈل ہے۔ اس کار کو کینیڈین کمپنی ملٹی میٹک کے تعاون سے یورپی سپر کاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔