ویب ڈیسک: سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ سے 2 بچھڑے مالیت 1 کروڑ روپیہ کی ہلاکت ہوئی ہے، سندھ گورنمنٹ نے 13 کروڑ روپیہ کی خطیر رقم اس ایکسپو پر خرچ کی۔
کمزور مینجمنٹ کی وجہ سے ایک کسان کے قیمتی مویشی کرنٹ سے مر گئے، صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ سندھ گورنمنٹ محکمہ لائیو اسٹاک کسان کے نقصان کا ازالہ کرے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ’پبلک نیوز‘کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں فروخت کے لئے بیل ایک ساتھ کھڑے ہیں، اچانک ہی ایک بیل نے کرنٹ لگنے سے کراہنا شروع کردیا۔
پہلے تو وہاں موجود لوگوں کو سمجھ نہیں آیا آخر بیل کے کیساتھ کیا ہوا مگر جلد ہی معلوم ہوا کہ بیل کر کرنٹ لگا ہے جس پر وہاں موجود لوگ بیل سے دور ہوگئے اور وہ ایڑیاں رگڑتا ہوا دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بیل کے ساتھ بھی یہی معاملہ پیش آیا۔