پنجاب میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

پنجاب میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بارش اور برفباری کی پیش گوئی
کیپشن: پنجاب میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل، بارش اور برفباری کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: پنجاب میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث 20 سے 23 جنوری تک شدید سردی، بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں دھند اور سردی کی صورتحال برقرار رہے گی، جب کہ مری اور گلیات میں برفباری متوقع ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ایمرجنسی کنٹرول رومز میں 24 گھنٹے عملے کی موجودگی کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

سیاحوں کو مری جانے کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور فسیلیٹیشن سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News