محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی
کیپشن: محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی

ویب ڈیسک:   محکمہ ایکسائز پنجاب نے وفاق اور دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے سہولت کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اب وہ معمولی فیس ادا کر کے اپنی گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق دیگر صوبوں یا وفاق میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو پنجاب منتقل کرانے کے لیے متعلقہ صوبے سے این او سی حاصل کرنا ہوگا، جس کے بعد گاڑی کی پنجاب میں رجسٹریشن ممکن ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسائز حکام آن لائن تصدیق کے بعد گاڑی کو پنجاب میں رجسٹر کر کے نیا نمبر الاٹ کریں گے۔ ڈی جی ایکسائز کے مطابق پی آئی ٹی بی کے تعاون سے اس مقصد کے لیے سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News