سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 595 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

Watch Live Public News