پولیس کے تمام ملازمین کی بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ

 پولیس کے تمام ملازمین کی بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا پولیس کے تمام ملازمین کی بلڈ اسکریننگ کا فیصلہ، ڈی آئی جی ویلفیئر خیبرپختونخوا کی جانب سے مراسلہ ریجنل پولیس فسران کو ارسال کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق تمام پولیس ملازمین کے بلڈ شوگر، سی بی سی، ہیپاٹائٹس اور ایڈز ٹیسٹ ہوں گے، بلڈ اسکریننگ سرکاری ہسپتالوں میں کی جائے گی.

روزانہ زیادہ سے زیادہ 25 پولیس اہلکار اسکریننگ کے لیے بھجوائے جائیں گے،آر پی اوز، ڈی پی اوز اور یونٹ کمانڈرز کو شیڈول بنانے کی ہدایت کردی۔

اہلکار اسکریننگ کے لیے مستند انٹائٹلمنٹ سرٹیفکیٹ ساتھ لائیں گے، بلڈ اسکریننگ کا عمل فوری اور لازمی قرار،اسکریننگ مکمل ہونے پر تفصیلی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائے گی۔

Watch Live Public News