مکہ مکرمہ ( پبلک نیوز) مناسک حج کی ادائیگی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کا پہلا کارواں مک مکرمہ پہنچ گیا۔ عازمین طواف قدوم کر کے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔ صحن حرم میں سماجی فاصلے کے ساتھ طواف قدوم جاری ہے۔ مختلف اوقات کار میں عازمین کے قافلے پہنچ کر طواف کریں گے۔ آٹھ ذوالحج کو نماز ظہر سے قبل تمام عازمین کو منی پہنچایا جائے گا۔ منیٰ میں خیموں کے علاوہ عمارتوں میں عازمین کی آمد کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آب زم زم کی ہزاروں بوتلیں بھی عازمین کو طواف کے دوران فراہم کی جارہی ہیں۔